مہر خبررساں ایجنسی نے طلوع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے پروان میں آئل ٹینکر میں دھماکہ کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے ہیں۔ افغان ذرائع کے مطابق صوبہ پروان کے شہر چاریکر میں آئل ٹینکر پھٹنے سے 8 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق آئل ٹینکر کے ساتھ دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا جس کے باعث دھماکے میں زیادہ ہلاکتیں ہوئیں جب کہ شدید زخمی ہونے والے 16 افراد کو طبی امداد کے لیے کابل منتقل کر دیا گیا ہے۔
افغانستان کے صوبے پروان میں آئل ٹینکر میں دھماکہ کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے ہیں۔
News ID 1876369
آپ کا تبصرہ